[Geo News] فیفا سے ادائیگیوں میں تاخیر ، پاکستان فٹبال فیڈریشن پر 30 کروڑ واجب الادا

[Geo News] فیفا سے ادائیگیوں میں تاخیر ، پاکستان فٹبال فیڈریشن پر 30 کروڑ واجب الادا

by Faizan Lakhani

فیفا سے ادائیگیوں میں تاخیر  کے باعث  پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) پر کروڑوں واجب الادا ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن پر 25 سے 30 کروڑ واجب الادا ہیں، پی ایف ایف نے پلیئرز کو ڈیلی الاؤنسز، کوچنگ اور دیگر اسٹاف کو تنخواہیں نہیں اداکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے پی ایف ایف ویمن ٹیم کی اسسٹنٹ کوچ کو دوبارہ نہ بلا سکا، پاکستان فٹبال فیڈریشن کو مئی سے فیفا کی ادائیگیاں موصول نہیں ہوئیں، فیفا مختلف امور کیلئے علیحدہ علیحدہ رقوم مطالبہ کہ بنیاد پر بھیجتا ہے۔

ذرائع کے مطابق  ٹیم آپریشن کے امور کی ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے پی ایف ایف کو مشکلات درپیش ہیں ، فیفا کو مطلوبہ دستاویزات بھیجنے میں ممکنہ طور پر کوتاہی برطی گئی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیفا کی جانب سے پی ایف ایف کو پہلے سے منظور شدہ الیکشن عمل کیلئے فنڈز جاری ہوئے ہیں ، دیگر ادائیگیاں فیفا اپنا پراسس مکمل کرکے ہی کرے گا۔

Published on Geo News, 19 September 2023