2nd Fame Football League-2015(2nd FFL-2015)| Bata FC outclass Publican FC, Rehmania FC & Murad FC ties draw, Nadeem FC defeated Flying Horse FC. [Press Release]

2nd Fame Football League-2015(2nd FFL-2015)| Bata FC outclass Publican FC, Rehmania FC & Murad FC ties draw, Nadeem FC defeated Flying Horse FC. [Press Release]

2nd Fame Football League-2015(2nd FFL-2015), Lahore, Pakistan

Round B Match Results

Group C

 

Bata FC beat Publican FC 10:0 @ 1700 PST @ Fame Sports Football Ground, Model Town, Lahore, Pakistan

Scorer Bata: Shoaib Riaz (FW) 1 Goal @ 23 Mnt, Zahid Niaz (MF) 2 Goal @ 27, 66 Mnt, Umer Mukhtar (FW) 2 Goals @ 42, 76 Mnt, Mujahid Niaz (FW) 1 Goal @ 44 Mnt, Abdul Rehman (MF) 2 Goals @ 57, 69 Mnt and Zahid Niaz (FW) 2 Goals @ 68, 71 Mnts.  

Referee: Muhammad Amjad Chaudhry

Assistant Referee: Muhammad Iqbal and Naeem Shahzad

Match Commissioner: Shabir Ahmed Cell 0305-4505586

 

Group D

 

Rehmania FC Vs Murad FC 1:1 Draw @ 1500 PST @ CU Park Campus Football Ground, New Campus, Lahore, Pakistan

Scorer Rehmania: Kumail (FW) 1 Goal @ 33 Mnt.

Scorer Murad : Aleem (FW) 1 Goal @ 86 Mnt.

Referee: Fiaz Saddiquie

Assistant Referee: Afzal Bari and Muhammad Iqbal

Match Commissioner: Abdul Rashid Cell 0332-5680252

 

Group F

 

Nadeem FC beat Flying Horse FC 1:0 @ 1500 PST @ RA Bazar Football Ground, Lahore Cantt, Lahore, Pakistan

Scorer Nadeem: Amir Khan (FW) 1 Goal @ 23 Mnt.

Referee: Muhamood-ul-Hassan

Assistant Referee: Liaqat Ali Shah and Mahar Bashir Ahmed

Match Commissioner: Mian Tariq Cell 0322-4588785

 

 

Next 2nd FFL-2015 Fixture :( Friday, December 18, 2015)

 

 Attn: Sports Reporters/Sports Editors

Press Release

Pakistan, Lahore, Monday, December 14, 2015

Three matches were played in Round B of 2nd Annual Fame Football League-2015 (2nd FFL-2015) under auspices of Fame Sports Football Club (FSFC). Bata FC and Nadeem FC won their matches while Rehmania FC and Murad FC drew their match.

According to the press release issued hereby FSFC, first match was played at Fame Sports Football Ground Model Town where Bata FC beat Republican FC with a 10-0 goal margin. For Bata FC goals come in continuation in 23rd (Shoaib Riaz), 27th (Zahid Niaz) 42rd (Umer Mukhtar), and 44th (Mujahid Niaz). In the second half Abdul Rehman started with a goal followed by 66th minute goal by Zahid. Zohaib, Abdul Rehman Zahid Riaz and Shoaib scored in 66th, 68th, 69th, 71th and 79th minutes. Republican FC could not reduce the margin and their planning and strategy completely flopped. Match was officiated by Amjad Chaudhary referee, Assistant referee Muhamad Iqbal and Nadeem Shahzad and Shabir Ahmad was match commissioner.

In second match, played at CU Park Campus football ground New Campus, Rehmania FC and Murad FC drew 1-1. Despite several opportunities Rehmania FC scored in first while Murad FC equalized in second half. Many goal scoring chances were missed. Match was officiated by Fayyaz Siddiqui referee, Assistant referees were Afzal and Muhammad Iqbal and Abdul Rasheed was match commissioner.

In the third match, played at RA Bazar football ground, Nadeem FC beat Flying Horse FC one goal. Despite several opportunities only goal came in 23rdminute by Amir Khan after which nobody else could score. Match was officiated by Mehmood-ul-Hasan referee, Assistant referees were Liaquat Ali Shah and Mehar Bashir.

Next matches are scheduled on Friday December 18 next matches.

پریس ریلیز
برائے توجہ: سپورٹس ایڈیٹر/ سپورٹس رپورٹر
پاکستان،لاہور،سوموار،14دسمبر،سن 2015ء
فیم سپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ فیم فٹ بال لیگ 2015- ء کے راونڈبی میںآج تین میچ کھیلے گئے۔ باٹا کلب نے پبلیکن کلب کو دس گول سے ہرا دیا ۔ ندیم کلب نے ایک گو ل سے میچ جیت لیا جبکہ مخالف ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ تیسرا میچ رحمانیہ کلب اور مراد کلب کے مابین ایک ایک گول سے برابر رہا۔
فیم سپورٹس فٹ بال کلب ماڈل ٹاون کی طرف سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق فیم فٹ بال لیگ2015ء کے راونڈ بی کاآج کا پہلا میچ گروپ سی کے تحت باٹا کلب اور پبلیکن کلب کے مابین فیم سپورٹس فٹ بال گراونڈ ماڈل ٹاون لاہور میں کھیلا گیا جو کہ باٹا کلب نے دس گول کے بھاری مارجن سے جیت لیا جبکہ پبلیکن کلب کی ٹیم کوئی گو ل نہ کرسکی ۔ کھیل کے شروع میں پبلیکن کلب نے عمدہ دفاعی کھیل کا مظاہرہ کیا ۔باٹا کلب جیسی تجربہ کار ٹیم نے عمدہ حکمت عملی کی وجہ سے کھیل میں چھائی رہی جس کی وجہ سے کھیل کے23 ویں منٹ میں فل بیک شعیب ریاض نے ڈی کے اندر سے پبلیکن کلب کے دفاعی کھلاڑی کے کے ڈی کے اندر سے ہینڈ بال ہونے کی وجہ سے پنلٹی کک پر گول کر دیا۔ کچھ دیر کے بعد کھیل کے 27 ویں منٹ میں انٹرنیشنل کھلاڑی سنٹر فارورڈ زاہد نیاز نے ڈربلنگ (Dribbling) کرتے ہوئے ٹاپ آف ڈی سے اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول کردیا۔44 ویں منٹ میں لیفٹ فل بیک عمر مختار نے سنٹر ہاف سے زاہد کے دیے ہوئے مائنس پاس پر، پبلیکن کلب کے دو کھلاڑیوں کو ڈاج دیتے ہوئے تیسرا گول کر دیا۔ دو منٹ کے بعد کھیل کے 44 ویں منٹ میں سٹرائیکر مجاہد نیاز نے 40یارڈ (yard)سے کک لگائی جو کہ گول کیپر کے رائٹ سائٹ سے جال کی اندر چلی گئی۔ اس طرح پہلا ہاف چار گول سے باٹا کلب کے حق میں ختم ہوا۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں باٹا کلب کے متبادل کھلاڑی سنٹر فاروڈ عبدالرحمان نے پنلٹی ایریا میں زور دار شوٹ لگائی جو کہ گول کیپر کے دائیں سائٹ سے جا ل کے اندر چلی گئی۔کھیل کے 66 ویں منٹ میں زاہد نیاز نے انفرادی طور پر دوسرا اور اپنی ٹیم کے لیے چھٹا گول ساتھی کھلاڑی کے خوبصورت پاس پر شوٹ لگا کر کیا۔ ساتواں گول زوہیب ریاض نے کھیل کے 68 وی منٹ میں دو کھلاڑیوں کو ڈاج دیتے ہوئے ون ورسز ون (one vs one) کی بہترین صورتحال پیدا کرتے ہوئے بال کو گول کیپر کے اوپر سے گزار کر کیا۔عبدالرحمان نے انفرادی طور پر دوسرا اور اپنی ٹیم کی لیے آٹھواں گول کھیل کے 69 ویں منٹ میں ٹاپ آف ڈی سے ہاف والی کے زریعے کیا۔ نواں گول کھیل کے71 ویں منٹ میں زاہد ریاض نے ٹاپ آف ڈی سے زوردار شوٹ لگا کر کیا۔ دسواں گول شعیب ریاض نے کھیل کے 79 ویں منٹ میں رائٹ سائٹ سے ساتھی کھلاڈی کے کراس پر ان فٹ (in foot)کے زریعے کیا۔ اور اس طرح باٹا کلب نے دس گول کے بھاری مارجن سے پبلیکن کلب کو آوٹ کلاس کر دیا.پبلیکن کلب کے اس بری طرح سے ہارنے کی بنیادی وجہ دفاعی اور مڈ فیلڈر کے درمیان کمبی نیشن کا فقدان اور مڈ فیلڈ ایریا کو خالی رکھنے میں تھا۔ اس میچ کے ریفری محمدامجد چودھری، اسسٹنٹ ریفری محمد اقبال اورندیم شہزاد احمد جبکہ میچ کمشنرشبیر احمد تھے۔
آج کا دوسرا میچ رحمانیہ کلب اور مراد کلب کے مابیں سی یو پارک کیمپس فٹ بال گراونڈ نیو کیمپس لاہور میں کھیلا گیا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کیے لیکن گول کیپروں کے عمدہ کھیل کے وجہ سے گول نہ ہوسکے۔ کھیل کے 33 ویں منٹ میں رحمانیہ کلب کے سٹرائیکر کمیل نے بال کو کیری (Carry) کرتے ہوئے ڈی کے اندر سے شوٹ لگا کر بال کو گول کیپر کے لیفٹ سائیٹ سے جال کی راہ دکھا دی۔دوسرے ہاف میں مراد کلب نے کئی شاندار موومنٹ بنائی لیکن گول کرنے میں ناکام رہی۔ایک موقع پر مراد کلب کے سلمان نے بال کو گول پوسٹ کی طرف شوٹ کیا لیکن بال گول پوسٹ سے ٹکرا کر باہر چلی گئی۔ کھیل کے آخری لمحات 86 ویں منٹ میں مراد کلب کے سٹرائیکر دانش کی کارنر کک پرسٹرائیکر علیم نے ہیڈ کے زریعے گول کر دیا۔ اور اس طرح یہ میچ برابری ختم ہو گیا۔ یہاں پر مراد کلب کے گول کیپر عضنفر کی تعریف نہ کرنا زیادتی ہوگی کیونکہ انہوں نے دو یقینی اوپن گول بچائے۔اس میچ کے ریفری فیاض صدیقی، اسسٹنٹ ریفری افصل باری اور محمد اقبال جبکہ میچ کمشنر عبدالرشید تھے۔
آج کا تیسرا میچ ندیم کلب اور فلائنگ ہارس کلب کے مابین آر اے بازار فٹ بال گراونڈ لاہور کینٹ لاہور میں کھیلا گیا جو کہ ندیم کلب نے ایک گول سے جیت لیا۔ کھیل کے آغاز ہی سے دونوں ٹیموں کی طرف سے جارحانہ انداز دیکھنے میں آیا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر متواتر حملے کرتے رہے لیکن دونوں ٹیموں کی ناقص فنشنگ (Finishing) کی وجہ سے گول نہ ہوسکا۔کھیل کے 23 ویں منٹ میں ندیم کلب کی ٹیم نے فلائنگ ہارس کلب کی دفاعی لائن کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی ۔جس کی وجہ سے دفاعی کھلاڑی کو رف ٹیکلنگ (Rough Teckling) کرنا پڑی۔ جس پر میچ ریفری محمود الحسن نے ندیم کلب کو فری کک دے دی۔ جس پر ندیم کلب کے سٹرائیکر عامر خان نے بہترین گول کر دیا۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کی طرف سے بہترین موومنٹ دیکھنے کو ملی لیکن مزید گول نہ ہوکا اور اس طرح ندیم کلب فاتح بن کر میدان سے نکلی۔اس میچ کے ریفری محمود الحسن اسسٹنٹ ریفری لیاقت علی شاہ اور مہر بشیر احمد تھے۔
دوسری سالانہ فیم فٹ بال لیگ 2015- کے راونڈ بی کے اگلے میچز بروز جمعتہ المبارک مورخہ 18 دسمبر سن 2015ء کو کھیلے جائیں گے۔