2nd Fame Football League-2015(2nd FFL-2015), Lahore, Pakistan
Round B Match Results
Group A
Sabzazar FC beat Baba Cargo FC 1:0 @ 1500 PST @ CU Campus Football Ground, New Campus, Lahore, Pakistan
Scorer Sabzazar: Ahsan 1 Goal @ 35 Mnt.
Match Commissioner: Abdul Rasheed Khan Cell 0332-5680252
Group B
Fame Sports FC beat Gulshan-e-Ravi FC 6:1 @ 1900 PST @ Fame Sports Football Ground, Lahore, Pakistan
Scorer Fame Sports: Danial (FW) 1 Goal @ 16 Mnt, Usman Shannu (MF) 3 Goals @ 27, 53, 56 Mnts, Usman Ghani (MF) 1 Goal @ 36 Mnt and Ahmed (FW) 1 Goal @ 65 Mnt.
Scorer Gulshan-e-Ravi: Asif Jumma (FW) 1 Goal @ 43 Mnt
Match Commissioner: Shabir Ahmed Cell 0305-4505586
Tomorrow 2nd FFL-2015 Fixture
Group B
Match # 57 Ali Asghar FC Vs Lahore United FC @ 1900 PST @ Fame Sports Football Ground, Lahore, Pakistan
Group F
Match # 85 Nadeem FC Vs Afshan FC @ 1500 PST @ R A Bazar Football Ground, Lahore Cantt Lahore, Pakistan
پریس ریلیز
برائے توجہ: سپورٹس ایڈیٹر/ سپورٹس رپورٹر
پاکستان،لاہور،اتوار،22نومبر،سن 2015ء
فیم سپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ فیم فٹ بال لیگ 2015- ء کے راونڈ بی میں آج دومیچ کھیلے گئے جس میں سبزہ زار کلب نے بابا کارگو کلب کواورفیم سپورٹس کلب نے اپنے سٹرائیکر عثمان شانو کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت گلشن راوی کلب کو چاروں شانے چت کر دیا ۔
فیم فٹ بال سپورٹس کلب ماڈل ٹاون کی طرف سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق فیم فٹ بال لیگ2015ء گروپ اے کے تحت کیمپس یونائٹیڈ فٹ بال گراونڈ نیو کیمپس میں کھیلے گئے میچ میں سبزہ زار کلب نے بابا کارگو کلب کوسخت مقابلے کے بعد ایک گول سے شکست فاش دے دی۔ میچ کا واحد گول سٹرائیکر احسن نے 35 ویں منٹ میں کیا۔ دوسرے ہا ف میں دونوں ٹیموں نے اعلیٰ کھیل پیش کیا لیکن مزید کوئی گول نہ ہو سکا۔اس طرح فتح کی دیوی سبزہ زار کلب پر مہربان رہی۔
گروپ بی کے تحت فیم سپورٹس فٹ بال گراونڈ ماڈل ٹاون لاہور میں کھیلے گئے میچ میں فیم سپورٹس کلب نے گلشن راوی کلب کو ایک کے مقابلے میں چھ گول کے بھاری مارجن سے ہرا کر کھیل کے ہر شعبے میں اپنی مہارت کی مہر چسپاں کردی۔ پہلے ہاف میں فیم سپورٹس کلب چھائی رہی۔ سٹرائیکر دانیال، مڈفیلڈرز عثمان شانو اور عثمان غنی نے میچ کے بالترتیب 16 ویں، 27 ویں اور 36 ویں منٹ میں گول کیے۔ گلشن راوی کلب کی طرف سے پہلے ہاف میں صرف ایک ہی گو ل ہو سکا جو کہ ان کے سٹرائیکر آصف جمعہ نے 43 ویں منٹ میں کیا۔ دوسرے ہاف میں عثمان شانو نے مزید دو گول 53 ویں اور 56 ویں منٹ میں کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ جبکہ سٹرائیکر احمد نے 56ویں منٹ میں گول کیا۔
کل دومیچ کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ گروپ ایف کے تحت ندیم کلب بمقابلہ افشاں کلب آر اے بازار فٹ بال گراونڈ لاہور کینٹ لاہور میں شام تین بجے اور دوسرا میچ گروپْ بی کے تحت علی اصغر کلب بمقابلہ رئیل یونائٹیڈ کلب فیم سپورٹس فٹ بال گراونڈ ، ماڈل ٹاون لاہورمیں رات سات بجے کھیلا جائیگا۔