Round B Match Results
Group E
Saleem Khan FC Vs Campus FC 1:1 @ 1500 PST @ CU Park Campus Football Ground, New Campus, Lahore, Pakistan
Scorer Saleem Khan: Iqbal (FW) 1 Goal @ 23 Mnt.
Scorer Campus: Fawad (FW) 1Goal @ 16 Mnt.
Match Commissioner: Abdul Rashid
Tomorrow 2nd FFL-2015 Fixture
Group B
Match # 62 Fame Sports FC Vs Walton FC @ 1900 PST @ Fame Sports Football Ground, Model Town, Lahore, Pakistan
Group E
Match # 82 GSU FC Vs FAME FC @ 1500 PST @ Fame Sports Football Ground, Model Town, Lahore, Pakistan
Group F
Match # 84 Burt FC Vs Flying Horse FC @ 1500 PST @ RA Bazar Football Ground, Lahore Cantt, Lahore, Pakistan
PRESS RELEASE
فیم سپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ فیم فٹ بال لیگ 2015- ء کے راونڈبی میںآج ایک ہی میچ سلیم خان کلب اور کیمپس کلب مابین کھیلا گیا جو کہ برابری پر ختم ہوا ۔
فیم فٹ بال سپورٹس کلب ماڈل ٹاون کی طرف سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق فیم فٹ بال لیگ2015ء گروپ ای کے تحت کھیلا گیا واحد میچ جو کہ سلیم خان کلب اور کیمپس کلب کے مابین سی یو پارک کیمپس فٹ با ل گراونڈ نیو کیمپس لاہور میں ہوا ایک ایک گول سے برابر رہا۔شائقین فٹ بال کو آج کے روز ایک انتہائی خوبصورت میچ دیکھنے کو ملا۔ کھیل کے 16 ویں منٹ میں کیمپس کلب کے سٹرائیکر فواد نے محسن کے رائٹ ونگ کی طرف سے کیے گئے خوبصورت کراس پر ہیڈر (Header) کے زریعے عمدہ گول کردیا۔ لیکن تھوڈی دیر کے بعد کھیل کے 23 ویں منٹ میں سلیم خان کلب کے سٹرائیکر اقبال نے لیفٹ ونگ سے علی کے پاس پر بال کو جال کی راہ دکھائی۔ پہلے ہاف کے اختتام تک مزید گول نہ ہوسکا۔ دوسرے ہا ف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر متواتر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتے رہے لیکن دونوں ٹیموں کے دفاعی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ جس کی وجہ سے دوسرے ہاف میں گول نہ ہو سکا۔ اس طرح یہ میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوگیا۔
کل راونڈ بی میں گروپ بی کے تحت میچ نمبر62فیم سپورٹس کلب بمقابلہ والٹن کلب کے مابین فیم سپورٹس فٹ با ل گراونڈ ماڈل ٹاون لاہور رات سات بجے، دوسرا میچ گروپ ای کے تحت میچ نمبر82 گڑہی شاہو یونائٹیڈ کلب بمقابلہ فیم کلب کے مابین فیم سپورٹس فٹ با ل گراونڈ ماڈل ٹاون لاہور میں شام تین بجے اور تیسرا میچ گروپ ایف کے تحت میچ نمبر84برٹ کلب بمقابلہ فلائنگ ہارس کلب کے مابین آر اے بازار فٹ بال گراونڈ ، لاہور کینٹ لاہور میں شام تین بجے کھیلے جائیں گے۔
پریس ریلیز
پاکستان،لاہور،ہفتہ،5دسمبر،سن 2015ء